0

کراچی میں دھرنے، 6 موٹر سائیکلوں کو آگ لگادی گئی

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) کراچی میں سانحہ مچھ کیخلاف 25 سے زائد مقامات پراحتجاج اور دھرنے دیئے گئے۔شاہ فیصل اور ڈرگ روڈ کے قریب مظاہرین اور شہریوں کے درمیان جھڑپوں میں 6 موٹرسائیکلوں کو آگ لگادی گئی۔ کراچی میں جمعہ کی صبح  مرکزی دھرنا نمائش چورنگی پردیا گیاجبکہ ناتھا خان،کالونی گیٹ،کامران چورنگی،جوہرموڑپراحتجاج کیا گیا اور دھرنے دیئے گئے۔شاہ فیصل ڈرگ روڈ کے قریب مظاہرین اور شہریوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔پولیس نے بتایا کہ مظاہرین نے ملٹری کٹ کو بند کرنے کی کوشش کی تھی،اس دوران مظاہرین اورشہریوں میں جھگڑا ہوا۔پولیس نے موقع پرپہنچ کرصورتحال کو کنٹرول کرلیا۔ اس کے علاوہ جوہرموڑ،اسٹار گیٹ اور صفوراچورنگی پرٹریفک کی روانی احتجاجی دھرنے کے باعث متاثر ہوئی۔ملیر15،سرجانی خداکی بستی اوراسٹیل ٹاؤن پر دھرنے دیئے گئے۔ابراہیم حیدری،کورنگی کراسنگ،ڈھائی نمبر،بلاول چورنگی اورسنگرچورنگی پردھرنا دیا گیا۔اس کے علاوہ نیپا پل،پاور ہاس،سفاری پارک،ناظم آباد نمبر ایک اور ناتھ ناظم آباد،گلبرگ،انچولی،عائشہ منزل،بورڈآفس اورناظم آبادچورنگی، کے ڈی اے فلیٹس،ناگن چورنگی،ضیاالدین،پیپلزچورنگی،ٹاورچوک پردھرنے دیئے گئے۔ٹریفک پولیس کی جانب سے عوام کومتبادل راستے اختیارکرنیکی ہدایت کی گئی۔راستے بند ہونے سے مریضوں کو ہسپتا ل پہنچانے والی ایمبولینسز کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں