0

کم سن طالبہ کی شادی کرانے پر دلہن اور دولہا کا والد گرفتار

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں پانچویں جماعت کی شادی کرانے پر دولہا اور دلہن کے والد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔صوبہ سندھ میں کم عمر بچیوں کی زبردستی شادیوں کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے، گذشتہ سال نومبر میں عمر کوٹ پولیس نے کم عمر لڑکی کی شادی کروانے پر والد کو گرفتار کرکے دلہن کو تحویل میں لیلیا تھا، اب ایک اور واقعہ نوشہروفیروز میں پیش آیا ہے، جہاں مورو کے قریب پانچویں جماعت کے طالبہ کی شادی کرادی گئی ہے۔پولیس کو کم سن بچی کی شادی کی اطلاع ملی تو فوری کارروائی کرتے ہوئے دولہا اور دلہن کے والدکو حراست میں لے لیا جبکہ نکاح خواں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے نکاح خواں کی تلاش کے لئے نفری کو روانہ کردیا ہے، واقعے سیمتعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں ہیں۔گذشتہ سال سندھ کے ضلع عمر کوٹ میں پیش آنے والے واقعے پر لڑکی نے پولیس تحویل میں بیان دیا تھا کہ والد نے میری اور ماں کی مرضی کے بغیر شادی کروائی تھی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں