0

سوات میں ملکی تاریخ کا پہلا نجی عجائب گھر قائم کرکے منفردکارنامہ انجام دیا

سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات میں نوجوان نے ملکی تاریخ کا پہلا نجی عجائب گھر قائم کرکے منفردکارنامہ انجام دیا،حکومت نے لائسنس بھی جاری کر دیا،اسلام پور میں قائم عجائب میں سینکڑوں سال پرانی اشیاء رکھی گئیں،پرانے برتن،کندہ کاری ونقش ونگار سے مزین پرانا فرنیچر،جنگی سامان،لالٹین اوردیگر پرانی چیزیں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے لگیں،اس حوالے سے اسلام پور کے رہائشی عجائب گھر کے مالک پینتالیس سالہ امیر خالق نے بتایا کہ پرانی چیزیں جمع کرنے کا شو ق بچپن سے تھا جس نے وقت گزرنے کے ساتھ جنون کا روپ دھار لیا،انہوں نے کہاکہ جب بھی پتہ چلتاہے کہ کسی دور دراز علاقے میں کو ئی پرانی چیز موجودہ ہے تووہاں جاکر اسے خریدلیتا ہوں اس وقت عجائب گھرمیں پڑی تمام تر پرانی چیزیں میں خریدی ہیں جبکہ کچھ اشیاء لوگوں نے تحفے کے طورپر دئے ہیں،انہوں نے کہاکہ یہاں پر سینکڑوں سال پرانی اشیاء موجود ہیں جو اس وقت کی تہذیب،رہن سہن اور ثقافت کا پتہ دیتی ہیں،انہوں نے کہاکہ بعض پرانی چیزیں خریدنے کیلئے کئی میل دور تک کا سفرکیا جبکہ ایسی چیزوں کو حاصل کرنے کیلئے بعض اوقات کئی دن بھی لگ گئے مگر شوق کی خاطر سب کچھ برداشت کیا،اس وقت نجی عجائب گھر میں سینکڑوں سال پرانی چیزیں موجود ہیں جن میں برتن،تلواریں دیگرجنگی سازوسامان،لکڑی کی اشیاء،چکی،لالٹین،نقش ونگار سے مزین کپڑا،کھیتی باڑی وغیرہ شامل ہیں ان چیزوں کو اکھٹا کرنے میں تقریباََ تین سال لگے جنہیں دیکھنے کیلئے دور دور سے لوگ آتے ہیں جن کی سہولت کیلئے یہ عجائب گھر ہروقت کھلا رہتا ہے جبکہ یہاں پر موجودتمام سامان کا ریکارڈ پر بھی پاس رکھا ہے،عجائب گھر میں پڑی چیزوں کی بعض لوگ منہ مانگی قیمت ادا کرتے ہیں مگر میں پرانی اشیاء،نوادرات اور انٹیک فروخت نہیں کر تا بلکہ خریدتا ہوں،انہوں نے کہاکہ عجائب گھر دیکھنے کیلئے آنے والے لوگ واپسی پر اسلام پور کی مشہور شالیں،چادریں اورمقامی سطح پر بننے والی کپڑے کی دیگراشیاء خرید کر لے جاتے ہیں جس سے علاقے کے لوگو ں کو فائدہ پہنچتا ہے،انہوں نے کہاکہ یہ ملکی تاریخ کا پہلا نجی عجائب گھر ہے جس کیلئے حکومت نے مجھے باقاعدہ لائسنس بھی جاری کردیاہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں