0

بجلی کے بڑے بریفک ڈاؤن کے باعث پشاور بھی اندھیرے میں ڈوب گیا

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) ملک میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث پشاورکے شہریوں نے بھی رات اندھیرے میں گزار دی جبکہ سوئی گیس کے کم پریشر اور لوڈشیڈنگ جیسے مسائل کا بھی عوام کو سامنا کرناپڑا۔ بجلی بحال کرنے کے دعوے ہوا میں اڑ گئے۔اتوار کو وقفے وقفے سے سارا دن پشاورمیں بجلی بند ہوتی رہی۔تفصیلات کے مطابق پورے ملک میں بجلی کے بڑے اور طویل بریک ڈاؤن سے پشاورکے شہری بھی بری طرح متاثر ہوئے اور ایک طرف شدید سردی میں شہریوں کو گیس کے بحران کا سامنا رہا جبکہ دوسری جانب ساری رات اور پھر دن کے وقت بھی بجلی نہ ہونے سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہونے کے علاوہ لوگ سردی سے بھی ٹھٹھر کر رہ گئے۔شہر میں سوئی گیس کے کم پریشر اور لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تا حال جاری ہے جبکہ ساتھ ہی بجلی کے بریک ڈاؤن نے رہی سہی کسرپوری کر دی اور پوری رات شہریوں نے لرزتے ہوئے گزاری۔دوسری جانب بجلی بحال کرنے کے دعوے بھی ہوا میں اڑ گئے اور اتوار کو سارا دن پشاور میں وقفے وقفے سے بجلی بند ہوتی رہی۔اندرون شہری علاقوں ہشت نگری،سکندر پورہ،کریم پورہ،گاڑی خانہ،گھنٹہ گھر اورنشتر آباد وغیرہ میں ایک گھنٹے کے وقفے سے ایک گھنٹہ بجلی بند کی جاتی رہی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں