0

ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے عوامی محرومیوں کا خاتمہ ہوگا، فضل حکیم خان

سوات (مانند نیوز ڈیسک) ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، وقت پر تکمیل یقینی بنائینگے، چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان کی وفود سے ملاقات میں اظہار خیال پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے عوامی محرومیوں کا خاتمہ ہوگا، مخالفین کو جواب ترقیاتی کاموں سے دے رہے ہیں،ہماری اولین ترجیح عوام کی خدمت ہے، ہمارے دفتر اور حجرے عوام کی خدمت کیلئے کھلے ہیں،عوامی خدمت کیلئے زندگی وقف کررکھی ہے اسی سوچ کے تحت ہمارے دفاتر اور حجرے ہمیشہ عوام کے لئے کھلے ہیں۔عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام تر صلاحتیں اوردستیاب وسائل بروئے کار لاہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزاپنے حجرے مینگورہ میں مختلف وفود سے ملاقات اور عوامی مسائل سننے کے موقع پر لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے وفود سے ملاقات میں ان کے مسائل سنیں اور بعض مسائل موقع پر حل کئے جبکہ کچھ مسائل کے حل کے کیلئے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی۔انہوں نے کہاکہ ہم نے کرپشن اور سفارش کلچر کو ختم کرکے میرٹ کو ترجیح دی ہے،عوامی لوگ ہیں اور عوام کے دکھ درد سے بخوبی واقف ہیں،انہوں نے کہاکہ مینگورہ سمیت ضلع بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے، ترقیاتی منصوبے جلد مکمل ہوں گے۔ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔ فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ عوام کے ساتھ ہم نے جتنے بھی وعدے کئے تھے پورے کر رہے ہیں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے بھرپور انداز میں کام کر رہے ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں