0

مریم نواز شریف سرگودھا کا دورہ کریں گی

سرگودھا (مانند نیوز ڈیسک) مریم نواز شریف 23 جنوری کو سرگودھاکا دورہ کریں گی۔ بلاک 12 میں ریلی سے خطاب کریں گئی، مسلم لیگ نواز ضلع کے صدر و سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عبد الرزاق ڈھلوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز شریف 23 جنوری کو بزریعہ موٹروے کوٹ مومن آئیں جہاں سے وہ بھلوال، اجنالہ روڑ، بائی پاس، گلا والا، سئلائٹ ٹاون چوک سے فاطمہ جناج روڑ سے ہوتی ہوئی بلاک نمبر 12 میں ریلی سے خطاب کریں گئی، چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے بتایا کہ مریم نواز کی سرگودھا آمد کے باعث منگل 12 یا بدھ 13 جنوری کو مشاورتی اجلاس لاہور میں منعقد ہوگا، جس میں اراکین اسمبلی، ضلعی صدر، جنرل سیکرٹری اور تحصیلوں کے صدر جنرل سیکرٹری کے علاوہ دیگر عہدیدارن شرکت ہونگے، چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا کہ مریم نواز شریف کی سرگودھا آمد پر شاندار استقبال کرنے کیلئے مختلف کمیٹیاں بھی بائی جارہی ہے،

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں