0

مینگورہ میں گھر کی چھت گرگئی ہے، 26 افراد شدید زخمی

سوات (مانند نیوز ڈیسک) مینگورہ کے علاقہ ملوک آباد میں گھر کی چھت گر گئی ہے جس میں عورتوں اور بچوں سمیت 26 افراد شدید زخمی ہوئے زخمیوں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقہ محلہ ملوک آباد میں کچے مکان کی چھت گر گئی، 26 افراد زخمی فضل رحمان کے گھر میں لوگ فاتح خوانی کے لئے ائے تھے وزن زیادہ ہونے کیوجہ سے اچانک چھت گر گئی کنٹرول اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم موقع پر جائے وقوعہ پہنچ گئی ریسکیو جوانوں نے پیشہ ورانہ طریقے سے ملبے تلے تمام زخمیوں کو نکالا اور ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا زخمیوں میں 15 خواتین اور 11 بچے شامل ہیں ریسکیو اپریشن میں 4 ایمبولینسز، ایک ڈزاسٹر ویکل اور 15ریسکیورز نے حصہ لیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں