0

پی ڈیم ایم نہ استعفی دے گی نہ الیکشن کا بائیکاٹ کرے گی، شیخ رشید

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک دم توڑ رہی ہے، یہ لوگ استعفے نہیں دیں گے اور سینیٹ کے الیکشن میں بھی حصہ لیں گے۔فریڈم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان بہترین لیڈر ثابت ہوئے جو جدوجہد وہ کررہے ہیں پاکستان کو آگے لے کر جائے گی، وزیراعظم پاکستان کی سیاست اور معیشت کو ٹھیک کریں گے، چوروں اور ڈاکوؤں سے مفاہمت کے بجائے ان کا احتساب کریں گے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تحریک دم توڑ رہی ہے، یہ لوگ استعفے نہیں دیں گے اور سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں بھی حصہ لیں گے، مریم نواز کی نا اندیشی نے پی ڈی ایم اور (ن) لیگ کو اس مقام پر لاکھڑا کیا ہے، اگر مریم دور اندیشی سے کام لیتیں توایسا حال نہ ہوتا، پنجاب میں پیپلز پارٹی کا عمل دخل نہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ فوج چوروں اور ڈاکوؤں کیلئے نہیں بلکہ پاکستان اور اسلام کیلئے جان دے رہی ہے، وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ہزارہ کمیونٹی نے دور اندیشی کا ثبوت دیا، فوج چوروں اور ڈاکووں کے لیے نہیں بلکہ پاکستان اور اسلام کیلئے جان دے رہی ہے۔بھارت اپنے سرمائے اور ایجنٹوں کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے، لیکن وہ پاکستانی سرحدوں پر نقصان نہیں پہنچا سکتا، پاک فوج دنیا کی عظیم فوج ہے اور عوام فوج کے ساتھ ہیں، دشمن کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی۔شیخ رشید نے کہا کہ جو لوگ 29 دسمبر کی تاریخیں دیتے تھے، انہیں سال بھی بتانا چاہیئے تھا، میں پاکستان ریلویز کو ترقی دلوانا چاہتا تھا، مجھے وزیرِ داخلہ بنانا وزیرِ اعظم عمران خان کا فیصلہ تھا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں