0

کے پی حکومت نے صوبے کے ڈویژنل ہیڈکواٹرز کے لیے اربوں روپے کے منصوبے رکھے ہے، وزیر بلدیات

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات اکبر ایوب خان نے کہا ہے کے حکومت خیبرپختونخوا نے پہلے مرحلے میں صوبے کے تمام ڈویژنل ہیڈکواٹرز کے لیے 15 ارب روپے کے سٹی امپورو منٹ منصوبے رکھے جسے بعد میں صوبے کے دوسرے اضلاع تک توسیع دی جائے گی۔ فی الوقت ہزارہ ڈویژن کے ہیڈکواٹر ایبٹ آباد پر کام ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ کونسل ہال ایبٹ آباد میں ہزارہ ڈویژن کی تمام تحصیلوں کے ٹی ایم اوز کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری بلدیات میان شکیل احمد، سیکر یٹری لوکل گورنمنٹ خضرحیات خا ن، آر ایم او ہزارہ ڈویژن محمد افضل کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اکبر ایوب خان نے باتیں کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ حکومت کے لئے اپنے عوام کی خدمت کرنے کا بہت ہی ذریعہ ہوتا ہے۔ عوام کو بنیادی سہولیات کی فرا ہمی درست ہو رہی ہو انہیں پینے کا صاف پانی فراہم کیا جارہا ہو۔ صفائی کا نظام درست طریقے سے چل رہا ہو تو لوکل گورنمنٹ کے مقاصد ٹھیک طرح سے پورے ہو رہے ہونگے۔ انہوں نے کہا جو بھی آپ کو اوپر سے گائیڈ لائن دی جائیں ان پر فوری عملدرآمد کیا جائے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں تمام محکموں کے حالات تبدیل ہو چکے ہیں۔ آپ نے اپنے محکمہ میں بھی تبدیلی لانی ہے غیر قانونی تعمیرات اور دیگر امور کو کنٹرول کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ہر کام میں پرفارمنس چاہیے اور آئندہ تبدیلی اور پرموشن بھی پرفارمنس کی بنیاد پر ہی کی جائے گی۔انہو ں نے کہا کہ آپ کا کام شہروں کو صاف رکھنا شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فرا ہم کرنا، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی ٹی ایم ایز کی زمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایم ایز کا کا م ترقیاتی کام نہیں بلکہ عوام کو بنیا دی سہو لیا ت کی فرا ہمی ہے۔ ہماری حکومت شہروں کی ترقی اور خوبصورتی پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے اس لیے کام کرنا ہے اور شہریو ں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنی ہے۔ آئندہ کوئی غیر قانونی بلڈنگ تعمیر نہیں ہوگی آپ نے اپنے اداروں کو بچانا ہے نئی امید کے سا تھ عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہم سب نے ملکر اپنے ادارے کو مضبوط بنانا ہے اور عوام کو بنیادی سہولیات دینی ہیں۔ بلدیاتی الیکشن سے قبل آپ کے پاس سنہری موقع ہے۔ تمام ٹی ایم اوز اپنے اداروں کے ایڈ مسٹریٹر ہیں۔اکبر ایو ب خان نے کہا کہ آپ کے جو بھی مسا ئل اور مشکلات کو ترجیحی بنیادوں حل کر نے کے لئے حکومت تیار ہے۔ انہو ں کہا کہ ہر دو ما ہ بعد اسی طر ح ہر ٹی ایم ایز میں اجلاس ہو گا اور ہر ٹی ایم اے کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں