0

بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) حکومت نے عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرا کربجلی کی قیمتوں میں 1روپے 6پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جس کے تحت اکتوبرکے لئے 29پیسے اورنومبر کے لئے76پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافے کے بعد صارفین پر8ارب 40کروڑروپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، جب کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ صارفین کے بلوں پرہوگا۔اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔قبل ازیں دسمبر2020 میں بھی بجلی 1 روپے 11پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں