0

ترقیاتی منصوبوں کی رفتار دیکھ کرسیاسی مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں، فضل حکیم

سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ عوام کی حقوق پر کوئی سودا بازی نہیں کی جائے گی، ترقیاتی منصوبوں کی رفتار دیکھ کرسیاسی مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔ حلقہ پی کے 5 کے ہر ویلج کونسل میں مزید کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام ھونگے جو کہ جلد عوام کو نظر آئیں گے۔ ہم عملی طور پر کام کرتے ہیں زبانی جمع خرچ پر یقین نہیں رکھتے۔ عوام سے کئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شگئی سیدو شریف کے دورہ کے موقع پر مقامی لوگوں کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فضل حکیم خان نے کہا کہ حلقہ پی کے 5 کے مسائل سے آگاہ ہوں، مسائل حل کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھوں گا۔تمام کام میرٹ پر ہونگے،ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کرونگا۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے اس پر کبھی بھی کمپرومائزنہیں کیا۔ قوم اس مشن میں ہمارے ساتھ ہے، تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ بعد ازاں فضل حکیم خان نے پی ٹی آئی ورکرز اور عہدیداروں کے ہمراہ مختلف گلیوں کا وزٹ کرتے ھوئے ان کا جائزہ لیا اور لوگوں سے مسائل دریافت کیے اور حل کی یقین دھانی کرائی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں