0

جعلی وزیراعظم نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے، بلاول بھٹو زرداری

تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی،آزادنہ اور منصفانہ انتخابات اور سلیکٹیڈ کپتان کی رخصتی تک ہماری تحریک جاری رہے گی۔ عمران خان حکومت چلانے کے گر ہی نہیں جانتے۔سیاسی نابالغوں نے ملک کو بدنام اور معاشی طور پر تباہی کے دہانے پہنچا دیا ہے۔ملک میں بد امنی دہشت گردی اور مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔دہشت گرد دوبارہ منظم ہو کر کارروئیوں میں سرگرم عمل ہو چکے ہیں لیکن ہمارے نا اہل حکمران ٹس سے مس نہیں ہورہے۔عوام حکومتی کارکردگی سے مایوس ہو چکے ہیں کیونکہ پی ٹی آئی اپنے دور حکومت میں عوام کو کوئی ریلیف نہ دے سکی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ملاکنڈ کے موقع پر تخت بھائی کے مقام پر استقبال کے لئے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ جعلی وزیر اعظم نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام سے جینے کا حق ہی چھین لیا ہے۔عوام کی قوت خرید ہی ختم ہو چکی ہے۔ ملک میں افر اتفری کی فضا ء ہے اور دہشت گرد ایک بار پھر منظم ہو رہے ہیں۔کوئٹہ میں بے گناہ کان کنوں کا قتل انتہائی بزدلانہ اقدام ہے لیکن اس کے باوجود ہمارے حکمران خواب غفلت سے نہیں جاگتے اور صرف بیانات پر ملک چلا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام تنگ آچکے ہیں۔ملک میں ترقی کا پہیہ روک گیا ہے۔کمر توڑ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔غریب عوام غربت کی لکیر سے روز بروز نیچے جا رہے ہیں۔آٹا،چینی،دالیں،بجلی،گیس اور ادویات کی قیمتوں میں بے تخاشا اضافے نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب وزیر اعظم مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی بات کرتے ہیں تو دوسرے روز مہنگائی میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے کیونکہ موجودہ حکومت کے پاس مسائل حل کرنے کا ادارک ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے کامیاب جلسوں اور ریلیوں سے حکومت کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔اس وقت پورے ملک کے عوام کی نظریں پی ڈی ایم پر لگی ہوئی ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں