0

دیربالا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا دیر بس سٹینڈ اور دیگر مارکیٹوں کا دورہ

دیر بالا (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر دیر بالا شھاب حامِد یوسفزئی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر بالا خورشید عالم نے دیر بس سٹینڈ اور دیگر مارکیٹوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں اور صفائی کا معائنہ کیا زیادہ قیمتیں وصول کرنے والوں اور حکومتی ”ایس۔او۔پیز“ کیخلاف ورزی پر کئی دکانداروں کو موقع پر جرمانہ کیاگیا جبکہ متعدد دکانداروں کو خبردار کیا گیا اور انہیں سختی سے ہدایت کی کہ آئندہ کیلئے ضلعی انتظامیہ دیر بالا کے جاری کردہ احکامات پرہر صورت عمل کریں بصورتِ دیگر آئندہ چیکنگ کے دوران ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں