0

سعودی عرب اور قطر کے درمیان ساڑھے 3 سال بعد فضائی سروس بحال

ریاض (مانند نیوز ڈیسک) سعودی عرب اور قطر کے تعلقات میں ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پیر کو ساڑھے 3 سال بعددوحہ اور ریاض کے درمیان پروازیں شروع ہوگئیں،چند روز قبل ہی سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر کے ساتھ تعلقات بحال کیے تھے۔یاد رہے کہ جون 2017 میں سعودی عرب، مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کرنے کا الزام لگاتے ہوئے زمینی، سمندری اور فضائی پابندی لگاتے ہوئے تعلقات منقطع کرلیے تھے۔دوسری جانب قطر نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس کی سختی سے تردید کی تھی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں