0

ضلع ملاکنڈ میں منعقدہ یوتھ ملاکنڈ بیڈ مینٹن چمپئین شپ اختتام پذیر

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ امو ر نو جوانان خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام ضلع ملاکنڈ میں منعقدہ پہلایوتھ ملاکنڈ بیڈ مینٹن چمپئین شپ آج اختتام پذیر ہوا۔ایک ہفتہ طویل سیریز میں ضلع ملاکنڈ کے تقریباََ 16 ٹیموں نے حصہ لیا اور ا س کا فائنل گورنمنٹ ہائی سکول جولگرام بٹ خیلہ میں منعقد ہوا جس میں جولگرام اور درگئی کی ٹیموں کے مابین فائنل مقابلہ ہوا جسے جولگرام کی ٹیم نے جیت لیا۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر ڈی سی آفس ملاکنڈ عبدالجبار تھے جبکہ اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ملاکنڈ ملک شہزاد طارق اور معزیزین علاقہ کے علاوہ کھلاڑیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں