0

ملاکنڈ پی ڈی ایم جلسہ، بلاول سمیت رہنماوں کا خطاب

پشاور(نمائندہ مانند) ملاکنڈ پی ڈی ایم جسلہ، بلاول سمیت رہنماوں کا خطاب۔۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے آج 11جنوری کو بٹ خیلہ ملاکنڈ میں حکومت کے خلاف میدان سجالیا ہے جہاں دوپہر دو بجے جلسہ عام کا انعقاد ہوگا جس سے مریم نواز، بلاول بھٹو زرداری،مولانا فضل الرحمان، آفتاب احمد خان شیرپاؤ، محمود خان اچکزئی اور حیدر ہوتی سمیت اپوزیشن جماعتوں کے مرکزی اور صوبائی قائدین خطاب کریں گے، تنظیم انصار الاسلام کے رضا کاروں نے سیکورٹی سنبھا ل لی ہے، ظفر پارک میں سٹیج تیار کرکے جلسہ گاہ کو سیاسی جماعتوں کے جھنڈوں اور اپوزیشن قائدین کی تصاویر سے سجا لیا گیا ہے ،جے یو آئی کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کے رضا کاروں نے پیپلز پارٹی کی میزبانی میں ہونے والے جلسہ کی سکیورٹی سنبھال لی ہے ، عوامی نیشنل پارٹی، قومی وطن پارٹی ، جے یو آئی، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے قائدین صوبہ کے مختلف اضلاع سے ریلیوں کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچیں گے ۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام حکومت مخالف اگلا جلسہ آج ملاکنڈ

کے سب سے طویل بازار بٹ خیلہ کے ظفر پارک میں ہوگا جس کی میزبانی پیپلز پارٹی اور سکیورٹی انتظامات جے یو آئی نے کئے ہیں، جلسہ کیلئے تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں،سٹیج تیار کرکے جلسہ گاہ کو سیاسی جماعتوں کے جھنڈوں اور اپوزیشن قائدین کی تصاویر سے سجا لیا گیا ہے جبکہ انصار الاسلام کے ہزاروں رضا کار سکیورٹی پر مامور ہیں، جے یو آئی ترجمان کے مطابق دیر بالا اوردیر پائین سے جمعیت کے قافلے کی قیادت مولانا عطاء الرحمٰن، بونیر وشانگلہ کے قافلے کی قیادت مولانا اسعد محمود ،مفتی فضل غفور اور سوات کے قافلے کی قیادت مولانا عبدالغفور حیدری کرینگے اور تمام قافلے 12 بجے جلسہ گاہ پہنچیں گے ، اسی طرح آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی قیادت میںقومی وطن پارٹی اور حیدر ہوتی اے این پی کی سربراہی میں اے این پی کے کارکن ریلی کی شکل میں بٹ خیلہ پہنچیں گے ۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں