0

والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادمحمد مغیث ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ والدین اپنے سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔ یہ با تیں انہو ں نے انسداد پولیو مہم کے آغاز پر نواں شہر، حبیب اللہ کالونی میں پو لیو ٹیمز کے معائنہ کے موقع پر کیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد عابد اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل خانزادہ بھی ان کے ہمراہ موجود رہے۔ملک بھر کی طرح ضلع ایبٹ آباد میں بھی آج بروز پیر11 جنوری سے 05 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے جو کہ 15 جنوری تک جاری رہے گی۔ اس مہم کے دوران 1128 ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں جو کہ ضلع بھر کے 2 لاکھ تئیس ہزار سات سو تہتر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ پو لیو مہم کے آغاز پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے بنیادی مرکز صحت نواں شہر اور ملحقہ علاقہ جات کا دورہ کیا اور ٹیمز سے ملاقات کی۔ بنیادی مرکز صحت کے دورے کے دوران انہوں نے تفصیلات کا جائزہ لیا اورڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے نواں شہر بازار اور حبیب اللہ کالونی میں ٹیمز کے ساتھ ملاقات کی اور تفصیلات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد کو ہدایات جاری کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ 05 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں ٹیمز اپنا کردار ادا کریں اورقطرے پلانے کے بعد متعلقہ بچوں کی پراپر مارکنگ کی جائے۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے والدین سے ملاقات بھی کی اور انہیں پولیو کے قطروں کی افادیت اور پولیو سے بچاو سے متعلق آگاہی فراہم کی

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں