0

ایف ایف سی، آئی ٹی ڈویژن کا پی سی آئی، ڈی ایس ایس سرٹیفیکیشن کا حصول

راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) فوجی فرٹیلائزر کمپنی(ایف ایف سی)ایک اور سنگ میل پر پہنچی جب اس کے کارپوریٹ آئی ٹی ڈیٹاسینٹر نے کلاؤڈہوسٹنگ خدمات کیلئے پے منٹ کارڈ انڈسٹری ڈیٹا سیکیورٹی اسٹینڈرڈ (Payment Card Industry – Data Security Standard) v.3.2.1 سرٹیفیکیشن حاصل کر لی۔ یہ سرٹیفیکیشن عالمی سطح پر قبول کردہ انفارمیشن سیکیورٹی کے اعلی معیار کی تعمیل کی یقین دہانی کراتا ہے۔ فنانشل اداروں اور فنٹیکس (Fintechs)کے اعتماد کیلئے کلاؤڈہوسٹنگ اداروں کی جانب سے اس سرٹیفیکشن کا حصول انتہائی ضروری قرار دیا جاتا ہے۔ ایف ایف سی کلاؤڈسروسز نے میسرز کمیپلائنسس ونگ (M/s Compliance Wing) پرائیویٹ لمیٹڈکی سختEvaluation کے بعد حاصل کی۔ ایف ایف سی نے اپنے انفارمیشن سیکیورٹی مینجمنٹ سسٹم)آئی سی ایم ایس(کے بارے میں گزشتہ 5 سالوں سے پہلے ہی ISO-27001-2013 سند حاصل کی جو اپنے آپ میں ہی کلائنٹ کو کلاؤڈبیسڈ خدمات کی رازداری، سالمیت اور اس کی کلاؤڈ بیسڈ خدمات کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے ایف ایف سی کے عزم کا ایک ثبوت ہے۔ فنٹیکس کو ڈیٹا سینٹر کی خدمات فراہم کرنے کے علاوہ، ایف ایف سی بینکوں اور ایس اے پی۔ ای سی سی (SAP-ECC) ایس اے پی ایس 4/ ہانا (SAP S/4 HANA)، ایس اے پی بی 1 (SAP-B1) اور ایس اے پی ڈیزائن لینڈ سکیپس (SAP Design Landscap) چلانے والے اداروں کو بھی خدمات پیش کر رہی ہے۔ ایف ایف سی قابل اعتماد، اعلی کارکردگی اور سستے کلاؤڈ سولوشنز (Cloud Solutions) فراہم کرتا ہے جس میں ورچول ڈیٹا سینٹرز، ورچول پرائیویٹ سروسز، ڈیزاسٹر ریکوری اور بزنس تسلسل کو بطور سروس شامل کیا جاتا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں