0

جمرود پریس کلب صحافیوں کے لئے زمین دینے کا اعلان

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) کوکی خیل قومی جرگہ نے جمرود پریس کلب کے صحافیوں کی علاقائی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے دو جریب جبکہ شیر شاہ منیا خیل نے اپنی ذاتی اراضی سے پندرہ مرلے زمین دینے کا اعلان کردیا ہے۔اس سلسلے میں جمرود کے علاقہ چھوٹا نہر میں قوم کوکی خیل کا ایک اہم گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں مشران و کشران کے علاؤہ جمرود پریس کلب کے صدر ساجدعلی کوکی خیل و ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔جرگہ میں قومی مسائل،مشترکہ اراضی کی تقسیم،رسم و رواج پر بحث کی گئی۔جرگہ میں صدر ساجد علی کوکی خیل نے قوم کوکی خیل سے پریس کلب کے رجسٹرڈ ممبران کے لیے مشترکہ اراضی دینے کا مطالبہ کیا جس پر قومی صلاح (کمیٹی)نے دو جریب جبکہ شیر شاہ منیاخیل نے پندرہ مرلے دینے کا اعلان کیا۔قوم کے اس اقدام پر جمرود پریس کلب کے تمام ممبران نے قوم کوکی خیل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہم عہد کرتے ہیں کہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی قوم کوکی خیل کے ساتھ ہر مشکلات میں شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں