0

ایران کا سب سے بڑا جنگی جہاز ” مکران ” بحریہ کے حوالے

تہران (مانند نیوز ڈیسک) ایران نے سب سے بڑا جنگی جہاز ” مکران ” بحریہ کے حوالے کردیا،121 ہزار ٹن وزنی اس متحرک جزیرے کو بدھ کی صبح ایک باضابطہ تقریب کے دوران ایرانی بحریہ کے حوالے کر دیا گیا۔ ایرانی میڈیاکے مطابق یہ بحری جنگی جہاز 228 میٹر لمبا ئی، 42 میٹر چوڑائی اور ساڑھے 21 میٹر اونچائی کے ساتھ ایران کا سب سے بڑا جنگی بحری جہاز ہے جو سمندر میں 15 ناٹیکل مائل کی رفتار کے ساتھ حرکت کر سکتا ہے۔مکران سے موسوم اس بحری جنگی جہاز پر بیک وقت پانچ ہیلی کاپٹروں کی گنجائش موجود ہے، جس کی بناپر اسے ایک چلتا پھرتا نیول ائربیس بھی کہا جا سکتا ہے۔121 ہزار ٹن وزنی اس متحرک جزیرے کو  صبح ایک باضابطہ تقریب کے دوران ایرانی بحریہ کے حوالے کر دیا گیا۔ اس موقع پر ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری، سمیت اعلی فوجی حکام بھی موجود تھے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں