0

تخت بھائی میں پولیو مہم کے دوسرے روز بھی ایڈمنسٹریش افسران کی نگرانی جاری

   تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) پولیو مہم جنوری 2021 کے دوسرے روز بھی ایڈمنسٹریش افسران کی نگرانی جاری۔اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی انیلہ فہیم نے یو سی دامن کوہ، ٹکر و کوٹ جونگڑہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فرمان علی نے میاہ گانوکلے اور ہتھیان میں جاری پولیو مہم کی نگران کرتے ہوئے پولیو ٹیموں کا معائنہ کیا۔ایڈمنسڑسیش افسران نے پولیوں ٹیموں کو درپیش مسائل حل کئیے تاہم سیکیورٹی و ددیگر صورتحال کا جائزہ لیا۔ایڈمنسٹریشن افسران نے انکاری والدین سے ملاقات کرتے ہوئے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جبکہ پولیو ٹیموں کو  ہدایات جاری کی کے وہ متعلقہ علاقوں میں چھان بین کریں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو قطروں سے محروم نہ رہ سکے۔مذید ایڈیشنل اے سی فرمان علی نے شیر گڑھ بازار میں کرونا ایس او پیز کے حوالے سے چیکینگ کی تاہم خلاف ورزی کرنے جرمانہ عائد کیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں