0

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ لکی مروت کے زیراہتمام

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ لکی مروت کے زیراہتمام قلعہ گراؤنڈنورنگ میں 17جنوری بروزاتوارسالانہ ختم نبوتؐ کانفرنس ہوگی جس کے لئے تمام ترانتظامات مکمل کرلئے گئے،ضلع بھر میں کانفرنس کی کامیابی کے لئے مجموعی طور پر316پروگرامات کئے۔گزشتہ روزیہاں جامع مسجد نورنگ میں اس سلسلے میں اجلاس زیرصدارت ضلعی ناظم اعلیٰ مولاناعبدالرحیم منعقدہوا۔اجلاس میں مولانا مفتی عبدالغفار، ضلعی ناظم مولانا مفتی ضیاء اللہ، ناظم مالیات مولانا محمد ابراہیم اہمی،ناظم تبلیغ مولانا محمد طیب طوفانی، ناظم دفتر مولانا عمر خان، ناظم اطلاعات صاحبزادہ امین اللہ جان، تحصیل پی کے 92 کے امیر مولانا علی نواز،جییوآئی کیسابق ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا بشیر احمد حقانی اور مولانا عبد المجید فاروقی سمیت کثیر تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی۔ضلعی ناظم اعلیٰ مولاناعبدالرحیم نے کہاکہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ لکی مروت کے زیراہتمام 17جنوری بروزاتوار قلعہ گراؤنڈ نورنگ میں منعقدہ سالانہ نبوتؐ کانفرنس کے لئے تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئیں ضلع بھر میں اب تک مجموعی طورپر 316   پروگرامات کئے  گئے اُنہوں نے کہاکہ ختم نبوتؐ کانفرنس میں ملک بھرکے جید علماء کرام شرکت کریں گے اُنہوں نے عوام سے کانفرنس میں بھرپور اور بروقت شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں