0

ہنگو میں مشران نے اپنے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کردیا

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) بلیامینہ نوے کلے کے مشران نے اپنے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کر دیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان اللہ محسود کے مشران کیساتھ مزاکرات۔ علاقہ مشران کے مطالبات پر عمل درآمد کی یقین دہانی پر مشران نے قومی پولیو کمپین کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے لیا۔ 1 لاکھ 4 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا حدف ہر صورت پورا کریں گے۔ علماء کرام، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے تعاون سے مکمل طعر پر مطمئین ہے۔ اے ڈی سی عرفان اللہ محسود۔ تفصیلات کے مطابق  ملک کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع ہنگو میں بھی پانچ روزہ انسداد پولیو کمپین جاری ہے اس دوران علاقہ بلیامینہ نوے کلے کے مشران نے اپنے مطالبات کی منظوری تک بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا۔ اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر اے ڈی سی عرفان محسود نے دیگر حکام کیساتھ نوے کلے پہنچ گئے اور علاقہ مشران سے طویل مزاکرات کی ہے اور انہیں ان کے مطالبات پر عمل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ کامیاب مزاکرات کے بعد علاقہ مشران نے پولیو کمپین کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے لیا۔ اس طرح 274 انکاری بچوں کو پولیو کے قطرے پلا دئیے گئے۔ اے ڈی سی عرفان محسود  نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کمپین میں تمام وسائل بروے کار لا رہے ہیں

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں