0

ایبٹ آباد، ڈرائیونگ لائیسنس برانچ عوام کی سہولت کے لیے تحصیل لورہ پہنچ گئی

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈی پی او ایبٹ آباد اور ایس ایس پی ٹریفک کو عوام کی طرف سے زبردست خراج تحسین لائیسنس کے شروعاتی پراسس کے لیے عوام کا سمندر امڈ آیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتہ تھانہ لورہ میں کھلی کچہری کے دوران عوام نے ڈی پی او ایبٹ آباد یاسر خان آفریدی سے مطالبہ کیا تھا کہ لورہ کی عوام کو لائیسنس کے حصول کے لیے لورہ سے ایبٹ آباد جانا پڑتا ہے اس لیے آپ تحصیل لورہ میں ڈرائیونگ لائیسنس موبائل بھجوائیں تاکہ لورہ کی عوام بھی اس سے فا ئدہ اٹھا سکے اس پر ڈی پی او ایبٹ آباد یاسر خان آفریدی نے ایس ایس پی طارق محمود خان کو حکم دیا کہ وہ اس حوالے پیش رفت کریں جس پر ایس ایس پی ٹریفک نے ایبٹ آباد ڈرائیونگ لائیسنس برانچ کے انچارج کو حکم دیا کہ وہ تحصیل لورہ میں جا کر وہاں کی عوام کے لائیسنس کا شروعاتی پراسس کریں جس پر ڈرائیونگ لائیسنس برانچ تحصیل لورہ پہنچ گئی اور سیکڑوں افراد کے لائیسنس کا شروعاتی پراسس شروع کر دیا گیا۔ اس موقع پر تحصیل لورہ کی عوام کی طرف سے ایبٹ آباد ڈرائیونگ لائیسنس برانچ اور ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایس ایس پی ٹریفک کا تہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں ہمارا خیال کرتے ہوئے ڈرائیونگ لائیسنس یونٹ لورہ بھیجی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں