0

پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کے درمیان سہ فریقی اجلاس

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان،ترکی اورآذربائیجان کے وزرائے خارجہ کادوسراسہ فریقی اجلاس بدھ کواسلام آباد میں ہواجس میں عالمی اورعلاقائی مسائل اورباہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات کاجائزہ لیاگیا۔تینوں فریقین نے علاقائی امن وسلامتی کو درپیش نئے خطرات،کروناوائرس،ماحولیاتی تبدیلی،معاشی اورترقیاتی اہداف کے چیلنجزپرتبادلہ خیال کیا۔اجلاس میں امن، سلامتی، تجارت، سرمایہ کاری،سائنس وٹیکنالوجی، تعلیم اورثقافت سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تینوں ملکوں میں تعاون مستحکم بنانے کے امکانات کابھی جائزہ لیاگیا۔پاکستان، آذربائیجان اورترکی مشترکہ عقیدے،اقدار،ثقافت اورتاریخ کی بنیاد پرقائم قریبی برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد اورمفاہمت کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں