0

سیاحت کے فروغ کے لیے پلاسٹک کے استعمال سے اجتناب کریں، ڈی سی ایبٹ آباد

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ شہری ماحول کو صا ف اوربہتری بنا نے اور سیاحت کے فروغ کے لیے پلاسٹک کے استعمال سے اجتناب کریں اورڈسٹرکٹ جیل میں موجود قیدیوں  کے زریعے تیار ہو نے وا لے فائبر اور کپڑے کے تھیلے استعما ل کر یں۔یہ با تیں انہو ں نے جمعرا ت کے روز رےٖڈیو پا کستا ن ایبٹ آباد میں آن لائن کھلی کچہری میں عوا م کی طر ف سے پیش کئے گئے سوا لا ت اور مسا ئل کے جوا ب میں کیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ شہریوں نے کورونا سے بچاو اور کیسز میں اضافے کے بعدکورونا کنٹرول میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کیا۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی زیر صدارت ریڈیوپاکستان ایبٹ آبا میں ریڈیو/ آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد ہوا جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے فون کالز کے زریعے لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر مسائل کے حل کے  لیے ہدایات جاری کیں۔ کورونا کے حوالے سے انہوں نے ایبٹ آباد میں کیسز میں اضافے کے بعد کورونا کنٹرول کے حوالے سے محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور شہریوں کی کارکردگی کو سراہا جس کی وجہ سے کورونا کیسز کی تعداد سیکٹروں سے کم ہو کر صرف 76 رہ گئی ہے جسے مزید کم کرنے اور مریضوں کی بہتر نگہداشت پر توجہ دی جا رہی ہے۔  انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ماسک پہنیں اور کورونا سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ محکمہ مال سے متعلق ایک شہری کے سوال کے جواب میں انہوں نے انتقالات اور دیگر ریونیوسروسز کے دوران عملے کی کارکردگی کے حوالے سے وہ بذات خود، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران مختلف شہریوں سے بات چیت کرتے ہیں اور ان سے ریونیو سروسز کے حوالیسے دریافت کرتے ہیں اس موقع پر شکایات کی صورت میں متعلقہ ریونیو عملہ کے خلاف کاروائی بھی عمل میں لائی جاتی ہے۔ پولیو مہم کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ 11 تا 15 جنوری پولیو مہم کے دوران 1100 سے زائد ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں جو کہ ضلع بھر کے 02 لاکھ تئیں ہیزار سات سو تہتر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔ انہوں نے والدین پر بھی زور دیا کہ وہ پولیو ٹیمز کے تعاون یقینی بنائیں اور اپنے 05 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔  شاہراہ ریشم پر جاری کام کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ شاہراہ ریشم پر کام کی رفتار کو ضلعی انتظامیہ کے افسران مانیٹر کر رہیہیں۔ اورجلد ہی تمام شاہراہ ریشم پر اسفالٹ کی آخری لیئر بھی ڈال دی جائے گی جس کے ساتھ ساتھ پانی کی نکاسی اور پلیوں کی بہتری بھی شامل ہے۔ 06 تا 08 جنوری حویلیاں انٹرچینج تا ہرنو بازار تک سڑک کے اطراف صفائی مہم کے حوالے سے  انہوں نے تمام محکمہ جات کی کارکردگی کو سراہا جبکہ شہریوں سے گزارش کی کہ وہ پلاسٹک کی استعمال سے گریزکریں اور سیر و سیاحت کے فروغ کے لیے صفائی کا خیال رکھیں۔  اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریلیف) محمد عابد بھی ان کے ہمراہ موجود رہے۔ کھلی کچہری میں ٹی ایم اے، واسا، ایجوکیشن، این ایچ اے اور دیگر محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں