0

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ؐضلع لکی مروت کے زیر اہتمام

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ؐضلع لکی مروت کے زیراہتمام17جنوری بروز اتوارقلعہ گراؤنڈ نورنگ میں منعقدہ 15ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس کی کامیابی اورعوام کی آگاہی کے سلسلے میں نورنگ میں واقع ختم نبوتؐ چوک آگاہی کیمپ لگایاگیااورختم نبوت کانفرنس کے اشتہارات، پمفلٹ، لٹریچر اور قادیانی مصنوعات کے خصوصی پیغام مفت تقسیم کیا گیا۔کیمپ کی نگرانی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ؐضلع لکی مروت کے ضلعی ناظم مولانا مفتی ضیاء اللہ، ناظم مالیات مولانا محمد ابراہیم ادہمی، ناظم تبلیغ مولانا محمد طیب طوفانی، ناظم دفتر مولانا عمر خان ناظم اطلاعات صاحبزادہ امین اللہ جان اور حافظ انورعلی نے کی۔کیمپ میں شہریو ں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اورسالانہ ختم نبوتؐ کانفرنس میں بھرپور شرکت کرنے کاعزم کیا۔ ضلعی ناظم مولانا مفتی ضیاء اللہ، ناظم مالیات مولانا محمد ابراہیم ادہمی نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ  17جنوری بروزاتوار کو قلعہ گراؤنڈ نورنگ میں منعقدہ 15ویں سالانہ ختم نبوتؐ کانفرنس کے لئے تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئیں جس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ کے مرکزی وصوبائی قائدین شرکت کریں گے اُنہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اس بابرکت کانفرنس میں شرکت کرکے ثواب داریں حاصل کریں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں