0

افغانستان میں 2 کالعدم تنظیموں کا الحاق خطرہ ہے، آئی جی خیبر پختونخوا

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی نے کہا کہ افغانستان میں 2 کالعدم تنظیموں جماعت الاحرار اور حزب الاحرار کا الحاق ہوا ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے آئی جی ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی نے کہاہے کہ دونوں تنظیموں کا الحاق خطرہ ہے جس کو مانٹیر کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر باڑ لگا کر اچھا کام کیا ہے، پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے دہشت گردی تقریبا ختم ہو جائے گی۔آئی جی خیبر پختونخوا نے بتایا کہ کالعدم تنظیموں کے 95 دہشت گردوں کو مارا اور 300 کو گرفتار کیا ہے، پولیس اور فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کرک مندر واقعے میں 150 افراد کو گرفتار کیا جن میں اہم رہنما بھی شامل ہیں، واقعے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دلائیں گے۔ثنا اللہ عباسی نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں 700 خواتین نے پولیس میں بھرتی کے لیے درخواستیں دی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ قبائلی اضلاع میں پولیس میں بھرتی کے لیے 40 خواتین شارٹ لسٹ ہوئی ہیں۔آئی جی کے پی کے نے مزید کہا کہ بچوں سے زیادتی کے 54 واقعات میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں