0

ایبٹ آباد میں پولیو مہم کا تیسرا روز ایوننگ ری ویو اجلاس

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ تمام متعلقہ افسران کو مہم کے دوران سامنے آنے والے رفیوزلز کیسز کو اگلے دو دن کے اندر کور کرنے کرنے سے متعلق ہدایات جاری کیں اورپولیو ٹیمز کی ڈبل ڈیوٹی کو فی الفور ختم اور ٹیمزکو پولیو ویکسینیشن پر پوری توجہ دینے پر زور دیا۔یہ ہدا یا ت انہو ں نے گزشتہ روز پو لیومہم کا تیسرا روز ایوننگ ری ویو اجلاس کے موقع پر اجلاس کی صدا رت کرتے ہو ئے جا ری کیں۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء اللہ انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز کے اختتام پر ایوننگ اجلاس کا انعقاد ہوا۔ ہیلتھ ٹیم نے پولیو کوریج کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو بریف کیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام متعلقہ افسران کو مہم کے دوران سامنے آنے والے رفیوزلز کیسز کو اگلے دو دن کے اندر کور کرنے کرنے سے متعلق ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے پولیو ٹیمز کی ڈبل ڈیوٹی کو فی الفور ختم اور ٹیمزکو پولیو ویکسینیشن پر پوری توجہ دینے پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پولیو ٹیمزکسی بھی مسلے کی صورت میں ضلعی پولیس سے فوری طور پر رابطہ کریں تاکہ متعلقہ افراد کے خلاف لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہاب محمد خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد عابد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل خانزادہ، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ڈاکٹر مجتبی بھروانہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، پولیس، ایجوکیشن اور محکمہ صحت کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں