0

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید بھاری اضافے کا امکان

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) 16 جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے،آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے سفارشات پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دیں۔تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16جنوری سیمزید اضافے کا امکان ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اوگرا نے اپنی ورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی سفارشات کے تحت پٹرول 11روپے 95پیسے تک مہنگا ہو سکتا ہے، ڈیزل کی قیمت بھی 9روہے 57پیسے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ورکنگ 30روپے فی لیٹر لیوی کے حساب سے کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں