0

برطانوی وزیراعظم کا تمام ٹریول کو ریڈورز بند کرنے کا اعلان

لندن (مانند نیوز ڈیسک) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد تمام ٹریول کوریڈورز بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ پیر کی صبح سے تمام ٹریول کوریڈورز بند کر دیے جائیں گے۔بورس جانسن نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والوں کو پہلے کورونا منفی ٹیسٹ دکھانا ہو گا اور یہ نئے احکامات 15 فروری تک نافذ رہیں گے۔گزشتہ روز برطانیہ نے جنوبی امریکہ کے متعدد ممالک کے مسافروں پر سفری پابندیاں عائد کر دی تھی۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ میں حکومت نے یہ فیصلہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد کیا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق برازیل میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت کی گئی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں