0

دنیا بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی

واشنگٹن/نئی دہلی/لندن (مانند نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 20لاکھ سے تجاوز کرگئی۔امریکا دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ سب سے بڑا ملک ہے جہاں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4لاکھ سے بڑھ گئی جب کہ مجموعی کیسز2کروڑ 41لاکھ سے تجاوز کرگئے ہیں۔دوسرے نمبر پر بھارت دنیا میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں کل کیسز کی تعداد ایک کروڑ 54لاکھ سے زیادہ ہے جب کہ ایک لاکھ 52ہزار سے زائد اموات بھی ہوچکی ہیں۔برطانیہ میں وائرس سے گزشتہ 24گھنٹے کے دوران مزید 1280اور جرمنی میں ایک ہزار 45افراد ہلاک ہوگئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں