0

دھند کے باعث دریائے چناب میں 2 کشتیاں پھنس گئیں

گوجرانوالہ (مانند نیوز ڈیسک) گوجرانوالہ میں دھند کے باعث دریائے چناب میں 2 کشتیاں ریت کے ٹیلے میں پھنس گئیں، کشتیوں میں 12 افراد سوار تھے۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مقامی سیاح دریائے چناب میں 2 کشتیوں پر سیر کر رہے تھے کے رسول نگر کے مقام پر دھند کے باعث دونوں کشتیاں ریت کے ٹیلے میں پھنس گئیں۔اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور دریا میں پھنسے تمام افراد کو بحفاظت دریا سے باہر نکال لیا گیا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں