0

کابل میں بم دھماکہ، 2 پولیس اہلکار ہلاک

کابل (مانند نیوز ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکہ کے باعث 2 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق کابل دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔قبل ازیں افغانستان کے مشرقی صوبہ غزنی میں بم دھماکے میں 15 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے تھے۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق دھماکہ صوبہ غزنی کے ضلع گیلان میں عوامی اجتماع کے دوران کیا گیا۔ظاہری طور پر کسی گروپ نے اس بم حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم افغان طالبان اس صوبے میں متحرک ہیں اور غزنی صوبے کے بہت سے علاقوں پر ان کا کنٹرول ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں