سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) یونیورسٹی آف لکی مروت نے ماسٹرز پرائیوٹ امتحانات 16 فروری سے شروع کرنے کا اعلان کیا۔ ناظم امتحانات انعام اللہ خان کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایم اے ایم ایس سی پرائیوٹ پریویس اور فائنل امتحانات کا ڈیٹ شیٹ تیار کیا گیا ہے جس کے مطابق یونیورسٹی آف لکی مروت کے ما سٹرز پرائیویٹ امتحانات 16 فروری سے شروع ہورہے ہیں۔ ناظم امتحانات نے کہا کہ یونیورسٹی کے تمام پرائویٹ طلباء اپنی توجہ پڑھائی پر مرکوز رکھے تاکہ امتحان میں اچھے نمبروں سے کامیابی حاصل کرسکیں۔
