0

پشاور بی آر ٹی افتتاح کے 5 ماہ بعد بھی اسٹیشنوں پر لفٹ تاحال غیر فعال

 پشاور (مانند نیوز ڈیسک) بی آر ٹی افتتاح کے 5 ماہ بعد بھی اسٹیشنوں پرلفٹ تاحال غیر فعال ہونے سے خواتین،بچوں اور ضعیف العمر افراد کو شدید مشکلات و پریشانی کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ایک طرف لفٹ بند پڑے ہیں جبکہ دوسری جانب برقی سیڑھیاں بھی بند ہیں۔لمبی مسافت پیدل طے کرکے بی آر ٹی بس تک جاناپڑتا ہے جس سے مسافروں کا برا حال ہو رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق بی آر ٹی پشاور کی طویل مدت میں تکمیل کے بعد گزشتہ پانچ ماہ سے لفٹ بند پڑے ہیں جس کی وجہ سے خواتین،بچوں اور ضعیف العمر افراد کو شدید پریشانی و مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے کیونکہ اسٹیشن میں داخل ہونے کے بعد بس تک پہنچنے کیلئے کم از کم پانچ سے دس منٹ پیدل مسافت طے کرناپڑتی ہے اور جو ضعیف العمر اور بیمار افراد کیلئے انتہائی مشکل ہے۔لفٹ کے ساتھ ساتھ برقی سیڑھیاں بھی بند پڑی ہوئی ہے جس کے باعث شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں اور خاص کر خواتین اور ضعیف العمر افراد کا بی آر ٹی میں سفر کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے کیونکہ صرف خیبر بازار کے اسٹیشن سے بس تک پہنچانے کیلئے اتنی لمبی مسافت طے کرنا پڑتی ہے کہ جگر حلق کو آجاتا ہے اور سانس پھولنے لگتی ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی اور مشکلات حل نہ کرنے پر مسافروں میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے۔بی آر ٹی میں سفر کرنے والوں نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر لفٹ اور برقی سیڑھیاں بحال کی جائیں تاکہ بس سے پہنچنے کیلئے طویل مسافت سے بچا جا سکے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں