0

لاہور میں ایس او پیز کی خلاف ورزی، دکانیں، ریسٹورنٹس بند

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر لاہور میں 32 دکانیں، ریسٹورنٹس اور فارمیسیز بند کر دی گئیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر لاہور بھر میں کارروائیاں جاری ہیں، لاہور شہر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 32 دکانیں، ریسٹورنٹس اور فارمیسیز کو سیل کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہاکہ لاہور میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں