0

ملائیشیا میں پھنسے پاکستانی وطن واپس

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) ملائیشیا میں پھنسے پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق کوالالمپور ائرپورٹ پر پھنسے پاکستانیوں کی 40 گھنٹے بعد وطن واپسی مکمل ہو گئی۔ اسلام آباد ائر پورٹ پر پہنچتے ہی مسافروں نے پی آئی اے اور سفارتی عملے کے خلاف شکایتوں کے انبار لگا دیے۔وطن واپس پہنچنے والے مسافروں نے بتایا کہ قومی ائر لائن (پی آئی اے)اور سفارتی عملے نے تعاون نہیں کیا اور ہمارے ساتھ برا سلوک کیا گیا۔ا نہوں نے کہا کہ ہم 2 دن تک ائرپورٹ کے فرش پر سوتے رہے جبکہ ابھی تک ہمارا سامان بھی مکمل طور پر نہیں ملا۔خیال رہے کہ لیز پر لیے گئے طیارے کا کرایہ نہ بھرنے پر پی آئی اے کا طیارہ کوالالمپور ائیر پورٹ پر تحویل میں لے لیا گیا تھا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں