0

پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں طلب

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس آج (پیر) اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس میں 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج اور مستقبل کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر ہونے والے اجلاس کے سلسلے میں تمام متعلقہ ارکان کو شریک ہونے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں 19 جنوری کے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی، اس کے علاوہ پی ڈی ایم کا آئندہ کا لائحہ عمل بھی زیر غور رہے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں