0

کابل میں گاڑی پر حملہ، 2 خواتین ججز جاں بحق

کابل (مانند نیوز ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گاڑی پر حملے میں 2 خواتین ججز جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہو گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق کابل کے علاقے قلعہ فتح اللہ میں گھات لگائے موٹرسائیکل سوار نامعلوم دہشت گردوں نے خاتون ججوں کی گاڑی پر اچانک حملہ کر دیا۔دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 خواتین ججز موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئیں جسے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا،دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔گذشتہ روز بھی افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکے کے باعث 2 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ افغان میڈیا کے مطابق کابل دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں