0

کبل، اے این پی نے ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس نفاذ اور کٹ گاڑیوں کے خلاف کاروائی کا اعلان کردیا

کبل (مانند نیوز ڈیسک) اے این پی نے ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس نفا ذ اور کٹ گا ڑیوں کے خلا ف کاروائی کی مخالفت اور اس کے خلا ف بھر پور مذا حمت کا اعلان کر دیا، 23جنوری کو ولی خان بر سی میں ملاکنڈ بھر بشمول سوات سے شرکت کا فیصلہ، مہنگائی سے غریب عوام کا جینا حرام کرنے والے حکومت کے خلا ف اُٹھ کھڑے ہونے اور عوامی مفا د کے خا طر گھر کو رخصت کرنے کا وقت آگیا ہے عوام کے لئے اے این پی ہر حد تک جائیگی ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز ANPضلع سوات کے صدر ایوب خان اشا ڑے، بریگیڈیئر ریٹائرڈ سلیم خان، MPAوقار احمد خان، سا بق ممبر اسمبلی رحمت علی خان، تحصیل صدر ذہین خان، شوکت خان، اور دیگر مقررین نے تحصیل کبل ANPکو نسل کے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی کے دیگر رہنما اور کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ANPکی ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے لئے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں آئندہ بھی پختون قوم کے حقوق کے لئے میدان میں ہونگے۔ انہوں نے موجود حکومت کو آڑے ہا تھوں لیتے ہوئے کہا کہ ملک کی تاریخ میں ناکام ترین حکومت نے نہ صر ف مہنگائی کو لا کر اس وقوم کو پس دیا گیا بلکہ سیا ست جیسے عوامی خدمت کے رشتے کو تو ڑ گا لی گلو چ رائج کر دی جو انتہائی ستم ظریفی ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت خا رجہ اور داخلی محاظوں پر نا کام ہے اور ہر محا ذ پر ملک دنیا میں رسوا کر نے کے لئے سلیکٹڈ حکومت پیش پیش ہے جس کی زندہ مثا ل قومی ایئر لائن کو ملیشیاء کے جانب سے تحویل میں لینا ہے انہوں نے کہا کہ PIAجو ایک قومی ادارہ ہے بیرونی ملک تباہی سے دوچار کیا گیا انہوں نے کہا کہ ANPکسی قسم کی ٹیکس کو تسلیم نہیں کریگے کیونکہ ملاکنڈ ٹیکس فری زون ہے اگر حکومت نے ٹیکس لگانے کی کوشش کی تو ANPسخت رد عمل دے گی انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ میں کٹ گاڑیوں کے خلا ف کاروائی غریب عوام کے منہ سے نوالہ چھیننے کی مترادف ہے جس کے خلا ف ANPہر سطح تک جائیگی اور کٹ گاڑیوں پر پابندی کے خلا ف شدید احتجاج ریکارڈ کریگی انہوں نے کہا کہ 23جنوری کو ولی خان بابا کی برسی کے لئے بھر پورتیاری شروع کریں ملاکنڈ اور سوات سے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کو یقینی بنائیں، ہر تحصیل اور تمام یونین کونسلوں ویلج کونسلوں میں تیاریوں کو حتمی شکل دے دی جائے تاکہ سواتی یہ ثا بت کریں کہ ANPہر اول دستہ ہے اور بھر پور تیاریوں کے سا تھ سا تھ پیش ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں