0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 2030924 ہوگئیں

نیویارک،نئی دہلی،ماسکو،انقرہ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کوروناوائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 2030924ہو گئیں،مصدقہ کیسز 9کروڑ49 لاکھ سے تجاوزکرگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں 405261، کیسز2کروڑ43لاکھ6ہزارہو گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں 152311ہو گئیں،کیسز1کروڑ5لاکھ58ہزار سے بڑھ گئے۔روس میں 65085افراد لقمہ اجل بن گئے،کیسز کی تعداد35لاکھ44ہزار تک پہنچ گئی۔برازیل کورونا سے اموات 209350ہو گئیں،کیسز84لاکھ56ہزار ہو گئے۔برطانیہ میں 88ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے،کیسز کی تعداد33لاکھ57ہزار تک پہنچ گئی۔فرانس میں اموات 72142ہو گئیں، کیسز کی تعداد28لاکھ94ہزار تک پہنچ گئی۔اٹلی میں ہلاکتیں 81800ہو گئیں جبکہ کیسز23لاکھ68ہزار سے بڑھ گئے۔ترکی میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 23832ہو گئی جبکہ کیسز2380665ہو گئے۔دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ 77 لاکھ 73 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہوچکے اور 2 کروڑ 51 لاکھ 47 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں