0

ہم افغان ہیں لر، اوبر، یو، افغان کا نعرہ ہمیشہ رہے گا، شرکاء کا خطاب

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جمرودپریس کلب میں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرکے زیراہتمام ہم افغان ہیں کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں پی ایس ایف خیبر کے صدرشاہد،اے این پی جمرودکے صدرعمر،فہیم،سیدہ جان،جوہر،چراغ،شیرین اوراختشام کے علاوہ کثیرتعداد میں پارٹی کارکنان نے شرکت کیں۔اس موقع پر شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پختون قوم جہاں بھی ہے وہ افغان تھے، افغان ہیں اور افغان رہینگے۔اب کچھ نام نہاد لوگ سستی شہرت حاصل کرنے اور بیرونی ایجنڈہ پر کام کرنے والے پختون قوم کے خلاف سرگرم ہوگئے ہیں اور اپنی تقریروں میں پختون قوم کے اس نعرہ ”لر“او”بر“یو افغان یعنی اُدھرکے لوگ اور اِدھر کے لوگ سب افغان ہیں کے خلاف پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ان کی سازششوں کو کامیاب ہونے نہیں دینگے اورہر پیلٹ فارم پر  ”لر“او ”بر“یو افغان کا نعرے کا دفاع کرینگے اور ہم اس نعرہ کے مخالفین کے ساتھ مناظرہ کے لئے ہروقت اورہرجگہ پر بیٹھنے کے لئے تیار ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں