0

جمرود، حکومتی ادارے آمن وامان برقرار رکھنے میں ناکام، قوم زینہ، بنانے کا اعلان

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر تحصیل جمرودمیں کوکی خیل قومی جرگہ سے مشران نے کہا کہ انضمام کے بعد قبائلی علاقوں میں حکومتی ادارے آمن و امان برقرار رکھنے والاعلاقائی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہیں اوراب قوم کوکی خیل”قوم زینہ“بنائے گے۔ تفصیلات کے مطابق جمرود کے علاقہ غنڈی چھوٹے نہر پر قوم کوکی خیل کا جرگہ منعقد ہوا جسمیں موجودہ صورتحال اور قوم کو درپیش مسائل زمینی تنازعات کی وجہ سے آمن و امان کی بگڑتی صورتحال پر غور کیا گیا،جرگے سے ملک فیض اللہ جان کوکی خیل،ملک نصیر احمد کوکی خیل،ملک صلاح الدین کوکی خیل و دیگر نے کہا کہ وقت ہے کہ مشران کردار ادا کریں کیونکہ حکومت علاقائی آمن اور عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے زمینی تنازعات کی وجہ سے ساری رات فائرنگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے ہرروز مقامی آبادی کے افراد جانبحق اور زخمی ہو رہے ہیں غنڈی میں ایک طرف جنرل روڈ اور دوسری طرف فائرنگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے انتظامی افسران کہتے ہیں کہ ہمارے پاس اختیارات نہیں اب ضروری ہو گیا ہے کہ قوم کوکی خیل”قوم زینہ“ بنائے تاکہ علاقے میں قومی روایات کے تحت آمن قائم کرے اور جو زمینی تنازعات ہیں انہیں باہمی مشاورت کے ذریعے ختم کریں۔قوم زینہ کے لئے قوم کوکی خیل کے تمام ذیلی شاخوں کو مشاورت کے لئے وقت دے دیا گیا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں