0

جنوری کے آخری ہفتے سردی کی ایک اور لہر آئے گی، محکمہ موسمیات

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے جنوری کے آخری ہفتے میں ایک اور سردی کی لہر آنے کی پیش گوئی کردی۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں رواں برس سردی نے سابقہ ریکارڈز توڑیں ہیں، محکمہ موسمیات کی جانب سے پھر پیشگوئی کی گئی ہے کہ رواں ماہ کے آخری ہفتے میں سردی کی ایک اور لہر کراچی کا رخ کرے گی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ اس وقت مطلع ابر جزوی ابر آلود ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ شمال مشرقی سمت سے ہواؤں کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں