0

سوات میں ملاوٹ کے خلاف فوڈ اتھارٹی سرگرم، ریسٹورنٹ سیل

سوات (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی سوات ٹیم کی لائیوسٹاک اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ملکر ملاوٹ کے خلاف مہم۔فوڈ اتھارٹی سوات آفس کے مطابق ضلع سوات کی تحصیل بابوزئی کے علاقوں میں کاروائیاں کی گئی۔ ہزاروں لیٹر دودھ کے نمونے لے کر موقع جدید لیبارٹری سے چیک کئے گئے۔ملاوٹ پر بھاری جرمانے عائد اور دودھ کو ضائع کیا گیا۔ ایک اور کاروائی میں پاپڑ انڈسٹری کوناقص صفائی پر جرمانہ کیا گیا۔خوراک سے وابستہ مختلف  کاروبار ریسٹورنٹس اور کریانہ کی دوکانوں کی بھی چیکنگ کی گئی۔ایک ریسٹورنٹ کو سیل کیا گیا۔ ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف بھی جرمانے عائد کئے گئے۔ضلع سوات کے عوام کو معیاری خوراکی اشیاء کی فراہمی اور ملاوٹ کے خلاف فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر کام کر رہے ہیں۔فوڈاتھارٹی سوات آفس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ملاوٹ ختم کرنے اور شکایات کے ازالے کے لئے سوات آفس سے رابط کر سکتے ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں