0

شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر الپوری میں المدینہ میڈیکل سنٹر نے آغاز کردیا

   الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر الپوری میں المدینہ میڈیکل سنٹر کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا، میڈیکل سپیشلسٹ، چلڈرن سپیشلسٹ، فیمیل جنرل سرجن، گائنا کا لوجسٹ، گیسٹروانرولوجسٹ، اینڈوکرائنالوجسٹ اینڈ فرٹیلیٹی سپیشلسٹ، پیتھالوجسٹ،کمپیوٹرائزڈ فارمیسی، ڈیجیٹل ایکسرے، لیبارٹری سمیت تمام سہولیات دستیاب ہوگی جس سے مریض کو آسانی ہوگی اور پورے علاقے کی آبادی مستفید ہوگی۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عبدالجبار اور ڈاکٹر شریف اللہ ثاقب نے نئے قائم ہونے والے ہسپتال المدینہ میڈیکل سنٹر کا افتتاح کیا،تقریب میں معروف ماہرتعلیم خلیل الرحمن، ماسٹر محمد عالم، عطا اللہ، شیر علی، لطیف الرحمن سمیت طبی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔نئے قائم کردہ المدینہ میڈیکل سنٹر میں میڈیکل سپیشلسٹ، چلڈرن سپیشلسٹ، فیمیل جنرل سرجن، گائنا کا لوجسٹ، گیسٹروانرولوجسٹ، اینڈوکرائنالوجسٹ اینڈ فرٹیلیٹی سپیشلسٹ، پیتھالوجسٹ،کمپیوٹرائزڈ فارمیسی، ڈیجیٹل ایکسرے، لیبارٹری سمیت تمام سہولیات دستیاب ہوگی۔ غریب اور نادار مریضوں کے ساتھ خصوصی رعایت ہوگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں