0

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر کی جانب  سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے نرگوسا میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں 2دہشت گر دہلاک ہوئے جن کی شناخت عثمان علی اور وحید کے نام سے ہوئی جب کہ فائرنگ کے دوران ایک دہشت گرد زخمی ہواجسے گرفتار کرلیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق عثمان علی اور وحید کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سجنا گروپ کے فعال کارکنان تھے، بم بنانے کے ماہر اور دیگر نوجوانوں کو دہشتگردی کی ٹریننگ دینے میں بھی ملوث رہے۔ اغوا برائے تاوان اور بھتے خوری کی وارداتیں کرنے کے شواہد بھی ملے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، دہشتگرد عثمان 14 اکتوبر 2020 کو سکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے میں ملوث تھا جس میں کیپٹن عمر چیمہ، دو جے سی اوز اور تین سپاہی شہید، چار سپاہی زخمی ہوئے تھے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں