0

غیرتوغیر ہے ہمارے اپنے حکمران بھی اغیار کے ہاں میں ہاں ملارہے ہیں، مفتی شہاب الدین

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ خیبرپختونخواکے امیر مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کہاہے کہ اسرائیل اور قادیانی گٹھ جوڑ پاکستان میں عقیدہ ختم نبوتؐ کے قوانین کو ختم کرنے کے لئے سرگرم ہیں تاہم افسوس کی بات یہ ہے کہ غیر توغیر ہے ہمارے اپنے  حکمران بھی اغیارکے ہاں میں ہاں ملارہے ہیں  تاہم وہ یہ بھول رہے ہیں کہ عاشقان ختم نبوتؐ کسی صورت ناموس رسالت ؐ  کے قوانین میں ردوبدل کی اجازت نہیں دیں گے چاہئے ہماری جانیں  کیوں نہ چلی جائیں اُنہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے باتیں ہورہی ہیں  اگرخدانخواستہ اسرائیل کو تسلیم کیاگیاتویہ  علامہ محمداقبال اور قائداعظم محمدعلی جناح کی رُوح سے غداری  ہوگی۔وہ یہاں قلعہ گراؤنڈ نورنگ میں پندرہ ویں سالانہ عظیم الشان ختم نبوتؐکانفرنس کی دوسری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔کانفرنس کی صدارت عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ کے مرکزی نائب امیر مولاناخواجہ عزیزاحمدنے کی جب کہ مرکزی مبلغ قاضی احسان احمد،مرکزی رہنماء مفتی راشد مدنی،صوبائی مبلغ مولانا عابدکمال،رُکن قومی اسمبلی مولانامحمدانور،مفتی عبدالغفار،مولاناعبدالرحیم،مفتی ضیاء اللہ،مولانامحمدابراہیم ادہمی، مولانامحمدطیب طوفانی،صاحبزادہ امین اللہ،مولاناماسٹر عمرخان،جے یوآئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولاناسمیع اللہ اور مولاناعبدالوکیل سمیت عاشقان ختم نبوتؐ اور عام شہر یوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ مفتی شہاب الدین پوپلزئی  نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی اساس ہے اور یہ اُمت مسلمہ کامتفقہ عقیدہ ہے کہ نبی کریم ﷺ اللہ تعالی کے آخری نبی ہیں جس کے بعد قیامت کی صبح تک کوئی نبی نہیں آئے گااور جوجھوٹانبوت کادعویٰ کرے گاوہ دائر ہ اسلام سے خارج تصور ہوگااُنہوں نے کہاکہ اسرائیل اور قادیانی گٹھ جوڑ ہیں اور وہ نہ صرف پاکستان میں بلکہ اُمت مسلمہ میں بگاڑ پیداکرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور مسلم اُمہ کے دلوں سے عقیدہ ختم نبوتؐ ختم کررہے ہیں اور اس کے لئے  مختلف حربے استعمال کئے ہیں اور مزید کررہے ہیں اُنہوں نے مزید کہاکہ موجودہ وقت میں قادیانی اسرائیل کی فوج میں شامل ہیں اور بیت المقدس کی انہدام اور فلسطینوں کاقتل عام اس کا ثبوت ہے اُنہوں نے افسوس کااظہارکیاکہ پاکستان میں بھی اسرائیلی اور قادیانی لابی ملکرزوروشوسے یہ مہم چلارہی ہے کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرے اُنہوں نے خبردار کیاکہ پاکستان  کی اسرائیل کوتسلیم کرنا نہ صرف علامہ محمد اقبال اور بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کی روح سے غداری ہوگی بلکہ اُمت مسلمہ کے ساتھ خصوصامظلوم فلسطینوں کے ساتھ بھی غداری ہوگی اُنہوں نے کہاکہ ہم بحیثیت قوم مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ تاقیامت کھڑی رہے گی اور ظالم اور جابر اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے اُنہوں نے حکومت سے ملک بھرمیں قادیانیوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظررکھنے کاپرزورمطالبہ کیااور کلیدی پر عہدوں پر فائز قادیانیوں کو فوری طور پر ہٹا یاجائے۔  

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں