0

پیر امیڈیکل ایسوسی ایشن کا ضلع سوات میں الیکشن کا شیڈول جاری

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) پیر امیڈیکل ایسوسی ایشن نے ضلع سوات میں الیکشن کا شیڈول جاری کردیا،پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن ملاکنڈ ڈویژن کے چئیرمین حضرت حسین منصور کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ضلع میں پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے انتظامات 17 فروری کو منعقد ہونگے، کاغذات نامزدگی داخلے کی اخری تاریخ 27 جنوی، اعتراضات 30 جنوری، کاغذات واپسی یکم فروری اور حتمی فہرست 3 فروری کو جاری ہوگی، ضلع بھر کے پیرا میڈیکس کے لئے ڈی ایچ ڈی سی، سول ہسپتال بریکوٹ، کبل، مٹہ، خوازہ خیلہ، کالم، مدین اور نواز شریف کڈنی ہسپتال کو پولینگ اسٹیشنز مقرر کئے گئے ہیں، امیدوار کاغزات نامزدگی کٹیگری اے ہسپتال بٹ خیلہ پی ایم اے افس میں جمع کرانا ہوگی، انتخابات میں وہی ممبران کو ووٹ کا حق حاصل ہوگا جن کے نام ڈی ایچ او افس سوات سے جاری کردہ ووٹر لسٹ میں شامل ہونگے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں